عمران خان کے بنی گالہ سے چلے جانے کی خبریں،پرویز خٹک کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے عمران خان کے بنی گالہ سے چلے جانے کی خبروں پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے عمران خان کی خیبر پختونخوا جانے کی تردید کر دی ۔
پرویز خٹک نے عمران خان کی رہاش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا ہے،پرویز خٹک سے صحافی نے سوال کیا کہ کہیں آپ عمران خان کو لینے تو نہیں جارہے ہیں؟ عمران خان خیبر پختونخوا تو نہیں جائیں گے؟ جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا وہ کے پی کے کیوں جائیں گے؟ وہ مرد ہے بھاگنے والا نہیں۔
خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے جس کیلئے عمران خان نے ضمانت کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے،عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چودھری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا بڑااعلان،اہم خبر سامنے آ گئی