کنگنا رناوت کا فلم فیئر ایوارڈز کیخلاف مقدمے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مشہور و معروف میگزین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے انہیں اپنے ایوارڈ نائٹ میں تو مدعو کیا اور کہا کہ وہ انہیں ’تھلاوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز کے خلاف مقدمہ کرینگی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نےاپنی انسٹا گرام اسٹوری پرایوارڈ شو کے حوالےسے نوٹ شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 2014 سے فلم فیئر نے مجھے کئی بار اپنے ایوارڈز فنکشنز میں مدعو کیا، تاہم میں نے اخلاقیات کی پامالی، بدعنوانی اور غیرمنصفانہ طرزعمل کی وجہ سے انکا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔کنگنا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھے اپنے اس سال کے فنکشن میں شرکت کے لیے کئی بار دعوت دی اور کہا کہ وہ مجھے میری فلم ’تھلایوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں تو میں چلی گئی لیکن مجھے اس وقت دھچکا لگا جب مجھے پتہ چلا کہ یہ تو مجھے صرف نامزد کر رہے ہیں، جو میرے وقار اور اخلاقیات کے خلاف تھا۔
کنگنا نے کہا کہ ایسے بدعنوانی پر مبنی نظام کی حوصلہ افزائی کو میں اخلاقی اقدار کے خلاف سمجھتی ہوں اس لیے میں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔