شہباز گل پر تشدد معاملہ:بیرون ملک سے اہم خط آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان پر تشدد کے معاملے پر پاکستان بھر سے لوگ ان کے حق میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور ان پر ہونے والے تشدد کی مذمت بھی کر رہے ہیں وہیں پر امریکہ کے مشہورر سماجی نقاد اور فلاسفر پروفیسر نوم چومسکی نے بھی شہباز گل کے معاملے میں آ واز اٹھائی ہیں اور جسٹس عطر بندیال کے نام خط لکھ کر شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر آ واز اٹھائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرِ فلسفی، سماجی نقاد، اور سیاسی کارکن پروفیسر نوم چومسکی کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام کھلا خط لکھا گیا ہے۔اوور سیز پاکستانی ووٹرز نامی اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا گیا ہے جسے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔
????Breaking News
— Overseas Pakistani Voters | اوورسیز پاکستانی ووٹرز (@OPVoters) August 22, 2022
????In an open letter to Chief Justice Bandial, over 60 national and int'l civil society leaders, artists, journalists & academics, including Prof Noam Chomsky, have raised concern over the torture of @UofIllinois Prof @SHABAZGIL
cc @IlliniBizDean ???? pic.twitter.com/QzW6RKeSfg
ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔
اس ٹوئٹ کے مطابق پروفیسر نوم چومسکی سمیت 60 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کے رہنماؤں، فنکاروں، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے شہباز گِل پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو آج پولیس کی جانب سے سفید چادر اوڑھا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
شہباز گِل کو اسلام آباد کے پمز اسپتال سے ڈسچارج کر کے کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لایا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈسچارج کیے جانے کے موقع پر شہباز گِل نے دوبارہ سینے میں درد ہونے کی شکایت کی تھی۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، انہیں سانس کا مسئلہ نہیں ہے۔