شہباز گل کو چادر میں چھپا کر کیوں پیش کیا گیا ؟ عوام نے نیا سوال پوچھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے پر کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی آج عدالت میں پیشی ہوئی۔ پولیس نے شہبازگل کو کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کر عدالت تک لے جایا گیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کردیا۔ شہبازگل کو کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کر عدالت لے کر جاتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس سے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح سے پیش کرنے پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دیں۔
یہ پیش کرنے کا کون سا طریقہ ہے
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 22, 2022
اتنی پردہ داری کیوں ؟#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/82TN1REGn3
واضح رہے کہ افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو آج پولیس کی جانب سے سفید چادر اوڑھا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔