اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

Aug 22, 2022 | 13:31:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
کیپشن: وفاقی حکومت کو جھٹکا: عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ہماری استدعا ہے کہ چار دن کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے 48 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کیا آپ نے لاہور جانا ہے یا کراچی جانا ہے ؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ تین دن کا وقت بہت کم ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں سپیشل جج تعینات کر کے ایک گھنٹے میں متعلقہ عدالت جانے کا آرڈر کر دونگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو جمعرات تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔

قبل ازیں رجسٹرار آفس ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراض لگایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 3 اعتراض لگائے، جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، انسداد دہشت گردی عدالت کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے ؟ دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔