(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات سے ممبر پنجاب بار کونسل نوید وڑائچ نے بنی گالہ میں سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوید وڑائچ نے راشد وڑائچ اور شاہنواز وڑائچ کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
عمران خان نے گجرات سے ممبر پنجاب بار کونسل نوید وڑائچ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوید وڑائچ کو پارٹی مفلر پہنایا۔