(24 نیوز) سندھ میں سیلاب سے تباہ کاریاں نہ رک سکیں، چھتیں گرنے سے مزید 9 افراد جاں بحق جبکہ30 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیر پور، شکار پور اور لاڑکانہ میں چھتیں گرگئیں،خیر پور کے قریب احمد پور کے علاقے میں مسجد کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں 8 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ شکار پور میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی بارش کے باعث ریلوے سٹیشن کے لوکو شیڈ کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔