(ویب ڈیسک) محکمہ بلدیات نے نون لیگ کا تیار کردہ بلدیاتی ایکٹ ختم کر کے 2021 کا بلدیاتی ایکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بڑی کامیابی، اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل
سال 2021 کے بلدیاتی ایکٹ کے تحت کسی بھی بلدیاتی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ محکنہ بلدیات کا پرانے بلدیاتی ایکٹ کی بحالی پر تمام ملازمین کو جاب سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کے بیالیس ہزار ملازمین کو نئے سسٹم میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز الہی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے مونس الہی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔ پرویز الہی نے عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔