(24 نیوز)تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مستردکردیا ،پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے،نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مستردکردیا،ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے ،نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایات کردیں ،عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حلقوں میں جائیں عوام کے ساتھ گھل مل جائیں ،چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھا کہ مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے ،یہ بزدل حکومت ہے صرف فاشزم دکھا سکتی ہے۔
گرفتاری کے حوالے سے عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور