(24نیوز)ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی پر لارجر بنچ تشکیل دیا جا رہا ہے، سماعت کل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کا مشترکہ ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بنچ تشکیل لارجر بنچ کل عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پرویز الہٰی کا ن لیگ کو بڑا سرپرائز
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
Aug 22, 2022 | 18:15:PM