(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ایک تولہ سونا 3550 روپے مہنگا ہوگیاجس سے ایک تولہ سونا بڑھ کر 1 لاکھ 46 ہزار 150 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 3044 روپے مہنگا ہوگیا،10 گرام سونا 1 لاکھ 25 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ بازار ڈیلرزکا کہناہے کہ ڈالر اور درہم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 1729 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو پھر مستردکردیا