سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا عدالت سے رجوع

Aug 22, 2022 | 19:39:PM

(24نیوز)اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پرسابق وزیرخزانہ نے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ کیس 25 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔کمر درد سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں،بیرون ملک علاج ابھی بھی جاری ہے،کیس مقرر کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے بعد شبلی فراز میدان میں آگئے

مزیدخبریں