بی جے پی رہنما کا پانچ مسلمانوں کے قتل کا اعتراف

Aug 22, 2022 | 21:23:PM

(24نیوز)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے اہم رہنما نے5 مسلمانوں کو قتل کرنےکا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پروائرل ویڈیو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا کو گائے ذبح کرنے کی پاداش میں مسلمانوں کو قتل کرنےکا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گیان دیو آہوجا نے اپنی بات کو یہیں ختم نہیں کیا،بلکہ کارکنوں کو بھی گاو رکشا کے نام پر مسلمانوں کے قتل عام پر اکساتا رہا۔سفاک ہندوسیاستدان نے مزید کہا کہ اس نے راجستھان میں پارٹی کارکنوں کو مسلمانوں کی قتل وغارت کیلئے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،اگرکوئی پکڑا گیا تواسے ضمانت پربری کرا لیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اور سندھ میں سیلاب،وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

مزیدخبریں