کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

Aug 22, 2022 | 21:51:PM

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 26 اگست تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانےوالا ایک اور طاقت ور سسٹم وسطی بھارت پر ہے جو 23 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق باد ل دو سے تین روز تک گرجتے اور برستے رہیں گے۔
شہر میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں کو موسمی حالات دیکھ کر سفر کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان اور اس کا مرکز مشرقی سندھ پر موجود ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ سسٹم کا پھیلاو¿ وسطی سندھ اور بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا عدالت سے رجوع

مزیدخبریں