عوام پر70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد

Aug 22, 2022 | 22:30:PM
صدارتی آرڈیننس، 70 ارب، نئے ٹیکسز عائد،
کیپشن: ٹیکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدارتی آرڈیننس کے ذریعے عوام پر70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائدکر دیئے گئے،صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آرڈیننس کی منظوری دی۔
آرڈیننس کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں پر ساڑھے 7 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کردیاگیا، تاجروں کے 20 ہزار سے کم بجلی کے بلوں پر5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگاتاہم 20 ہزار سے زائد بل کی صورت میں تاجروں کے بلوں پرساڑھے7 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔حکومت کو اس اقدام سے تقریباً27 ارب روپے کے ٹیکسز ملنے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی اور سینٹ سیشن نہ ہونے کے باعث آرڈیننس جاری کیاگیا، صدارتی کے مطابق تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو مقررکردیاگیا،مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کردیاگیا، ٹیئرون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھ کر 6500 روپے کر دیا گیا،ڈپلومیٹس پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم کردیاگیا،آرڈیننس کے مطابق کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی اچھا فیصلہ ہے، سپریم کورٹ بار کا خیرمقدم