(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹامیں ہو گا۔
ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے 3 دن تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم افغانستان کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے پر امید ہیں،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل سیریز سے فائدہ ہو گا، کوشش ہو گی افغانستان کو وائٹ واش کر کے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ون ڈے بھی اسی گراؤنڈ میں 24 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ 26 اگست کو تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا،واضح رہے کہ پاک افغان کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے شائقین کا داخلہ مفت ہو گا۔