دلہن کا بھائی دولہے کے بھائی کے ہاتھوں قتل، ویڈیو منظر عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی، دولہے کے بھائی نے معمولی نوک جوک پر دلہن کے بھائی کو قتل کر دیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دلہن اور دولہا کے بھائیوں کے درمیان معمولی نوک جھونک دلخراش سانحہ میں تبدیل ہوگئی، افسوسناک واقعہ خانہ جنگی کا شکار ملک لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پیش آیا،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں سفید لباس میں ملبوس دلہن کو سڑک کے بیچوں بیچ روتے اور چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر خواتین بھی صدمے سے نڈھال ہیں۔
بالفيديو... قتيل خلال زفة عرس في #طرابلس pic.twitter.com/1Vx7wMJCZf
— kataeb.org (@kataeb_Ar) August 19, 2023
عینی شاہدین کے مطابق دلہن کا بھائی بہن کو اپنی گاڑی میں شادی ہال لے جانا چاہتا تھا لیکن دولہے کے بھائی نے دلہن کے بھائی کی بات ماننے سے انکار کردیا اور اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔