10 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 22, 2023 | 10:17:AM
10 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.آرمی اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پردستخط کاتنازعہ،سیکرٹری وقار احمد نے صدرعارف علوی کے الزامات کی تردید کر دی،صدرنے ایکٹ پرکوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا،دونوں بلوں کی توثیق کی نہ واپس بھجوانےکاتحریری حکم دیا،دونوں بل آج تک سیکریٹری آفس کوموصول ہی نہیں ہوئے،صدر نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردی تھیں، 22گریڈ کی آفیسر حمیرا احمد کو نیا سیکریٹری تعینات کرنے کی سفارش کی۔
2.صدر عارف علوی کے بیان کی انکوائری ہونی چاہیے،سابق وزیراعظم شہبازشریف نے مطالبہ کردیا،لندن میں میڈیاسےگفتگومیں کہا شفاف انکوائری سے دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے،صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں، اس پر دستخط بھی کرتے ہیں،صدرنے اتنے دن انتظار کیوں کیا ؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ، صدر کو جواب دینا پڑے گا۔
3.اقلیتوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتانہیں,ریاست اور ریاست کےقوانین مظلوم کے ساتھ ہیں,دشمن کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے, کوئی بھی گروہ حملہ آور ہوگا تو ریاست ایکشن میں آئے گی,نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا متاثرین جڑانوالہ سے وعدہ,وزیراعظم اوروزیراعلیٰ محسن نقوی نےمتاثرین کی دادرسی کی اوران کا حوصلہ بڑھایا,متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔
4.جڑانوالہ متاثرین کی بحالی کا کام ہفتوں نہیں دنوں میں ہوگا,تمام گرجا گھروں کو پہلے سے بہتر حالت میں بحال کریں گے,تمام متاثرہ خاندانوں تک چیک پہنچائیں گے,وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی یقین دہانی,یہ بھی کہا کہ واقعہ کے ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا,وزیراعظم کی واضح ہدایت تھی کہ تمام ملزموں کو پکڑاجائے۔
5.پنجاب حکومت کی اپیل مسترد, پرویز الہٰی کو کسی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال, جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا,دوسری طرف سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں کاالزام,پی ٹی آئی صدرکو 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالےکردیاگیا,عدالت نےذاتی معالج اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی۔
6.سکول کی طالبات اور اساتذہ کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ،وفدکا کہنا تھا تباہ حال عمارت کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا, شرپسندوں نے قائد کے اثاثوں کو جلانے کے علاوہ مسجد کو بھی شہید کر ڈالا،واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو سزا دی جائے.
7.بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج سرگرم،صوبے میں ترقی کے منصوبوں پر کام جاری،پاک آرمی نے بلوچستان کی عوام کے لیے متعدد منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے فعال کردیا,منصوبوں میں سکول، کالج، ہسپتال، سٹیڈیم، پارک، سڑکیں اور کوئلے کی کانیں شامل.
8.شہدائے پاکستان کو سلام,صوبیدار سکندر شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے،صوبیدار سکندر 12 جولائی 2023 کو ژوب میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے،صوبیدار سکندر شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹے اور بیٹیاں چھوڑیں.
9.سیلاب متاثرین کی امداد، پاک فوج کی اولین ترجیح،متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری،پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے دریائے ستلج کے قریبی علاقوں میں شہریوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا،متاثرین کو خوراک اور ادویات فراہم کیں،بہاولنگر، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، میلسی اور عارف والا میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں میں مصروف.
10.عارف والا میں بپھرا دریائے ستلج بے قابو،اونچے درجے کے سیلاب نے گھروں کے گھر تباہ کردیئے،رابطہ سڑکیں ہزاروں ایکڑ فصلیں دریا کی نذر ہو گئیں،انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو نکالنے کا عمل جاری،بے افراد کو اس وقت جانوروں کے چارے اور غذائی قلت کا سامنا.
11.تشدد کے شکار افراد کے ساتھ اظہاریکجہتی کا عالمی دن،دنیا بھر میں سیمینارز اور تقاریب ہوں گی،مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان سب سے آگے،آزادی سے اب تک 93ہزار 647 مسلم کش واقعات ہو چکے،پرتشدد واقعات میں 5 لاکھ سے زائد مسلمان شہید کیے گئے،1998 میں گجرات، 2008 میں اڑیسہ اور حالیہ منی پور فسادات میں ہزاروں عیسائی انتہا پسندوں کے ہاتھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.
12.بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی پھر خلاف ورزی,بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سےبزرگ شہری شہید،تین خواتین زخمی ہوگئیں,آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خواہشمند ہے,اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیےتمام ضروری اقدامات کریں گے۔

13.تین ون ڈے میچزکی سیریز,پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلامیچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلاجائےگا,قومی کپتان بابراعظم جیت کےلیے پرعزم,100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں، بابر کا قومی کھلاڑیوں کو پیغام,ذکا اشرف کی ہمبنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: