عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟ حامد میر نے اہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان کی رپورٹ کے سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں اہم دعویٰ کردیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے 15اگست کو اٹک جیل کا دورہ کیا ،انہوں نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے سیل کے عین باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے، سی سی ٹی وی کیمرہ کی وجہ سے چیئرمین کو دورانِ غسل بھی کوئی پرائیویسی میسر نہیں،
ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیر اعظم کواس حالت میں رکھنا پاکستان پریزن رولز 257 اور 771 کی خلاف ورزی ہے۔
اب سینئر صحافی حامد میر نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اٹک جیل میں عمران خان کو اپنی شیونگ کٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں وہ جیل انتظامیہ کی فراہم کردہ شیونگ کٹ استعمال کرنے سے انکاری ہیں لہذا انکی شیو بڑھ چکی ہے، عمران خان کے وکیل بییرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق خان صاحب کو اپنی شیونگ کٹ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے‘
اٹک جیل میں عمران خان کو اپنی شیونگ کٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں وہ جیل انتظامیہ کی فراہم کردہ شیونگ کٹ استعمال کرنے سے انکاری ہیں لہذا ان کی شیو بڑھ چکی ہے عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق خان صاحب کو اپنی شیونگ کٹ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے pic.twitter.com/vTHEBmRVst
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 21, 2023
اس سے قبل ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا کہ اٹک جیل میں تحریک انصاف کے چئیرمین کے لئےنئے تعمیر کئے گئے واش روم کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں، نیا دروازہ لگوایا گیا ہے، جیل میں سیل کے سامنے سکیورٹی کیمرہ جیل مینویل کے مطابق قیدی کی سکیورٹی کے لئے لگایا گیا ہے، اس سے قیدی کی پرائیویسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان جیل خانہ جات نے یہ باتیں ایڈیشنل سیشن جج اٹک کی جاری کردہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے دورے کی رپورٹ کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتائیں۔