ڈالر سستا،پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) انٹر بینک میں صبح سویرے ہی ڈالر سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر296روپے 75پیسے کا ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 306 روپے کا ہوگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 306 میں روپے میں دستیاب ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 8 روپے 64 پیسے مہنگا ہوچکا ہے,11 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔