ممکن ہے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں: ثروت گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا۔
میزبان کے سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں مگر مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گی۔
اُن کا ووٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب آپ کسی پارٹی سے متفق نہیں ہیں تو وہاں ٹک کا نشان لگائیں ایسے ووٹ کاسٹ کرنا کہتے ہیں۔
View this post on Instagram
ثروت گیلانی نے ڈراموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرے گا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagram
ٹی وی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے میں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے تو اب میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram