سہیل احمد کا ’جیون نگر‘سب کو بھاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین سہیل احمد کے ڈرامہ سیریل جیون نگر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی،ٹرینڈ نگ میں رہنے والے اس ڈرامہ سیریل کا موضوع کیا ہے؟
نجی ٹی وی سے نشر ہونیوالے ڈرامہ سیریل کو اویس احمد نے لکھا ہے۔ سہیل احمد کے علاوہ رابعہ بٹ، کاشف سمیر اور دیگر کردار نبھا رہے ہیں۔جیون نگر کی اب تک 7 اقساط نشر ہوچکی ہیں۔
یہ ڈرامہ اس وجہ سے انتہائی اہم ہے کہ اس میں دو گینگسٹر ہیں، ایک ہے ببر شاہ اور دوسرا ہے راجہ پلستر جو کہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ والے گاؤں کے سربراہ ہیں، ایک ہے جیون نگر اور دوسرا ہے بھیرام پور دونوں ایک دوسرے سے کئی لڑائیاں لڑ چکے ہیں لیکن اب دونوں میں سیز فائر چل رہا ہے دونوں نے اپنے اپنے گاؤں بانٹ لئے ہیں۔
جیون نگر کے سربراہ جو کہ ببر شاہ ہیں وہ ایک قسم کے گاؤں کے مکھیا ہیں جو ہر قسم کے فیصلے کرتے ہیں اس گاؤں یعنی جیون نگر میں لوگ اس کی کوئی بات نہیں ٹالتے ہر فیصلہ جی شاہ جی کرکے مان لیتے ہیں اور وہ اپنے علاقے والوں کا بہت خیال رکھتاہے۔
ببر شاہ جو کہ دن کو ببرشاہ ہوتا ہے لیکن رات کو 11 بجے سے لے کر صبح تک وہ اپنے آپ کو کمرے میں بند کرلیتا ہے رات کو وہ ٹرانسجینڈر کا کردار ادا کرتا ہے اسکا نام لالی ہوتا ہے جس میں وہ ایک ٹرانسجینڈر کے گروپ کا گرو ہوتا ہے اور سارے اسکی بات مانتے ہیں۔
ضرور پڑھیں:ہدایتکار سید نور کی نئی فلم ’للکارا سنگھ‘ کی عکسبندی لاہور میں جاری
اس ڈرامے جیون نگر میں 3 برادریوں کو دیکھایا گیا ہے جس میں ہمسانی، منگیرے اور نیکوں کو دیکھایا گیا ہے جو کہ ایک دوسرے کو طعنے مارتے رہتے ہیں۔اس میں رابعہ بٹ جو کہ منی کا کردار ادا کررہی ہوتی ہے وہ جیون نگر میں آتی ہے اور جم سینٹر کھولتی ہے اور وہاں کی خواتین کو ٹرینگ دیتی ہے۔ ببر شاہ جو کہ ایک غنڈہ ہوتا ہے جس کا ہر کسی کے ساتھ پھڈا ہوتا ہے، اس کے کئی دشمن ہوتے ہیں اس کے ساتھ اس کے 3 تین چیلے ہوتے ہیں ایک کا نام بلا ہوتا ہے جو کہ کسی کو مارنے یا بدلہ لینے کاکام کرتا ہے،دوسرا بابو ہوتا ہے جو کہ ببرشاہ کا سارا حساب کتاب سنبھالتا اور تیسرا بگا ہوتا ہے جو کہ ببر شاہ کا باہر کا کام دیکھتا ہے۔
ببر شاہ کا سب سے بڑا ایک چھپا ہوا دشمن ایک وکیل ہوتا ہے جو کہ جیون نگر کی زمین خریدنا چاہتا ہے وجہ یہ ہوتی ہے کہ حکومت اس جیون نگر سے ایک روڈ نکالنے کا منصوبہ کررہی ہوتی ہے اور اس کو یہ زمین چاہئے ہوتی ہے لیکن ببر شاہ اس سے کیس جیت جاتا ہے۔کیس ہارنے کے بعد یہ ببر شاہ کے کسی ٹکر کے آدمی کا پتہ کرواتا ہے جو کہ اس کو پتہ چلتا ہے کہ راجہ پلستر ببر شاہ کے ٹکر کا آدمی ہے وہ اس کے پاس اپنے آدمی بھیجتا ہے جو کہ راجہ پلستر کو منا لیتے ہیں اور وہ اس میں ان کا ساتھ دینا شروع کردیتا ہے۔وکیل کے آدمیوں کو پتا چلتا ہے کہ ببر شاہ کا ہم شکل ایک ٹرانسجینڈر ہے جو ہو بہو ببر شاہ جیسا دکھتا ہے وہ اس کے بارے میں پوری معلومات لیتے ہیں اور وہ اس پورے گروہ کو فنگشن پر جاتے ہوئے اغوا کرلیتے ہیں۔
ان کو اپنے ڈیرے پر لے آتے ہیں اور لالی جس کی شکل ببر شاہ سے ملتی ہے وہ اس کو ببر شاہ بنانا چاہتے ہیں جو کہ وہ نہیں مانتی لیکن وہ اس کے ساتھیوں پر تشدد کرتے ہیں جس پر وہ ساتویں قسط کے آخر میں مان جاتی ہے اور اس جیسا بننے کیلئے راضی ہوجاتی ہے پھر وہ راجہ پلستر کو فون کرتے ہیں کہ آئیں آپ کیلئے ایک سرپرائز ہےوہ آتا ہے اور چونک جاتا ہے جب اس کو دیکھتا ہے۔آٹھویں قسط کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ لالی جس کو وہ ببر شاہ بنارہے ہوتے ہیں وہ اس کو ببر شاہ کی جیسا بناتے ہیں۔
ضرور پڑھیں:بٹگرام ،ہزاروں فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا
اوربلا جو ببر شاہ کا سب سے قریبی ہوتا ہے وہ اصل میں پلستر کا آدمی ہوتا ہے رات کو ببر شاہ قبرستان آتا ہے جس پر وہ ببر شاہ پر حملہ کرتا ہے جس سے ببر شاہ کے بجائے بابو زخمی ہوجاتا ہے۔آگے کیا ہوگا؟ یہ تو مکمل ڈرامہ دیکھنے سے ہی پتا چلے گا۔