(بلال احمد)9 مئی کے واقعات ،شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راجہ اظہر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کو پولیس کی جانب سےراجہ اظہر کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سے استفسار کیا کہ آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا گیا؟ اس پر راجہ اظہر نے کہانہیں مجھے نہیں مارا گیا ۔ملزم کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہےعدالت نے تین روز بعد مقدمہ کی پروگریس رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:میری گرفتاری کی غلط خبر تھی، اسد عمر
ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو میں ملوث ہے۔