ایڈوب کمپنی کے شریک بانی جان وارنوک انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فوٹوشاپ بنانے والی ایڈوب کمپنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایڈوب کمپنی کے شریک بانی جان وارنوک 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فوٹوشاپ بنانے والی ایڈوب کمپنی کا اتوار کی صبح ایک بیان میں کہنا تھا کہ او کے شریک بانی جان وارنوک ہفتہ کو 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئےہیں جبکہ ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
It is with profound sadness we share the passing of our beloved co-founder, Dr. John Warnock. One of the greatest inventors of our generation, his indomitable spirit and innovations leave an enduring impact on Adobe and the world. Rest in peace, John. ❤️ https://t.co/Lfbhnoe5Dr pic.twitter.com/NiYNiMhEos
— Adobe (@Adobe) August 20, 2023
ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن نےملازمین کو ای میل میں بھیجی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایڈوب کمیونٹی اور صنعت کے لئے ایک افسوسناک دن ہے جس کے لئے وہ دہائیوں سے ایک تحریک رہے ہیں۔
وارنوک نے 1982 میں چارلس گیشکے کے ساتھ مل کر ایڈوب کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ 2000 میں سی ای او کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور بورڈ کے چیئرمین تھے ، یہ عہدہ انہوں نے 2017 تک گیشکے کے ساتھ شیئر کیا۔