(24 نیوز)رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، 6 بھارتی شہری گرفتار کرلیا۔بھارتی اسمگلرز/جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلرگرفتار کیے گئے ہیں جو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے پر پاکستانی قوانین اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے توقع ہے کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا مؤثر نظام اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرےگی۔