بابر اعظم صفر پر آؤٹ، افغانستان کیخلاف پاکستان کے 7 رنز پر 2کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

Aug 22, 2023 | 14:57:PM
Babar Azam, zero, out, Afghanistan, Pakistan, 7 runs, 2 players out, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 7 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہمبنٹوٹا میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹے ،فخر زمان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی، اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمٰن کا شکار ہوئے۔

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بولنگ کی دعوت دی،اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کرکے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نجیب اللہ زدران پاک افغان ون ڈے سیریز سے باہر

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا،افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔