(ویب ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر)کے مالکایلون مسک نے صحافیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھنے پرزیادہ آمدنی کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 11 گھنٹے پہلے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’اگر آپ صحافی ہیں اور لکھنے کی آزادی اور زیادہ آمدنی چاہتے ہیں تو براہ راست اس پلیٹ فارم پر شائع کریں‘۔
اس سے قبل ایلون مسک نے سوشل میڈٰا پلیٹ فارم ایکس پر میڈیا پبلشرز کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے مضامین اور تحریروں کیلئے صارفین سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو’فی مضمون کی بنیاد پر‘ ادائیگی کریں گے اور اگر وہ ماہانہ رکنیت کے لیے ’سائن اپ‘ نہیں کرتے تو انہیں مزید ادائیگی کرنا پڑے گی۔