چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع

Aug 22, 2023 | 15:55:PM
چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع کر دیا گیا۔
نجی  نیوز چینل کے مطابق عینی شاہد نور الہادی کا بتانا ہے کہ دوسری کیبل لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، دوسری کیبل لگا کر چھوٹی ڈولی میں ان افراد کو ریسکیو کیا جائے گا،نور الہادی نے کہا ہے کہ دوسری ڈولی لفٹ کی تنصیب میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

 نور الہادی کے مطابق پہلے ایک بچہ بے ہوش تھا لیکن اب دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چھوٹے موٹے واقعات پیش آئے تاہم اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا،واضح رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ پھنس گئی تھی جس میں بچے بھی موجود ہیں, جنہیں بچانے کیلئے پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔