خیبرپختونخوا: صحت کارڈ سہولت ایک بار پھر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبرپختونخوا میں عوام کی سہولت کیلئے جاری صحت کارڈ کی سروس تیسری بار معطل کردی گئی۔ انشورنس کمپنی نے ہسپتالوں کو تازہ داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پر نئے داخلے آج سے تاحکم ثانی بند کئے جائیں، سرکاری ہسپتال صحت کارڈ کو صرف ایمرجنسی کیلئے استعمال کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پرائیوریٹ ہسپتال ایمرجنسی مریضوں کو ضرورت کے وقت سرکاری ہسپتال منتقل کریں۔
مزید پڑھیں: ’آرڈر پاس کروں گا‘چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی سزا معطلی کیس میں ریمارکس
واضح رہے کہ صحت کارڈ کی سہولت اس سے قبل بھی دو مرتبہ معطل کی جاچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ کی سہولت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔