ڈالر کی اونچی اڑان، تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 1 روپے 88 پیسے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان, تمام ریکارڈ توڑ دئیے, انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا.
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر نے 299 روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی، انٹر بینک میں ڈالر 297.13 روپے سے بڑھ کر 299.01 روپے کی نئی بلند سطح پر بند ہوا، ایک دنب میں روپے کی قدر میں 0.63 فیصد کمی ہوئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی 298 روپے 90 پیسے کی بلند سطح تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر بجلی گرنے کو تیار، قیمت میں پھراضافے کا خدشہ
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے سے مہنگا ہوکر 306 روپے پر جاپہنچا، اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے مہنگا ہو کر 339 روپے پر پہنچ گیا، برطانوی پاؤنڈ 8 روپے مہنگا ہوکر 399 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم 1 روپے مہنگا ہوکر 85 روپے پر پہنچ گیا اور سعودی ریال1.80 روپے مہنگا ہوکر 83.30 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر شددی پریشر ہے، 10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 10.52 روپے مہنگا ہوچکا ہے، ڈالر 10.52 روپے مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 1300 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔