(24 نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، عازمین حج اور زائرین عمرہ کے مسائل، ان کے ازالے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مقامات مقدسہ کے باعث سعودی عرب کو پاکستان کے عوام میں خاص اہمیت حاصل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔