لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی, بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ناظم امور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا، بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث کی ہلاکت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں ایس ایس جی کمانڈوز کا آپریشن، کتنے افراد کو باحفاظت نکال لیاگیا، بڑی خبر آگئی
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔