کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نگران وزیر اعظم

Aug 22, 2023 | 21:50:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو ہرممکنہ طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات میں کی۔ وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

   ملاقات میں ملک کی اقتصادی، معاشی اور معاشرتی صورتحال، بین المذہبی ہم آہنگی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے نگراں وزیراعظم کی توجہ کراچی میں حد بندی کے مسئلے اور پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ سے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو ہرممکنہ طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں