تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Aug 22, 2023 | 22:17:PM

  (روزینہ علی )محکمہ موسمیات  کے مطابق خطۂ پوٹھوہار ، شمال ،مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،  کشمیر  اورملحقہ پہاڑی علاقوں  میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے جبکہ   ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم  گرم اور شدید حبس  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وفاقی دارلحکومت      اسلام آبادمیں تیز ہواؤں،آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان  ہے ، اس دوران  چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ،جبکہ  ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم  گرم اور شدید حبس  رہے گا،تاہم خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد،بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے،اس دوران خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم چترال، دیر،سوات،  بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم   مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،خوشاب،گوجرانوالہ،گجرات،اوکاڑہ،قصور،فیصل آباد اور ساہیوال   میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ،اس دوران خطۂ پوٹھوہار  ،  سیالکوٹ  ،نارووال،   لاہور ،  گوجرانوالہ اورگجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے 

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم وطن پہنچتے ہی گرفتار
 رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  شدید حبس رہے گا،    تاہم  ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش،بوندا باندی  کا امکان ظاہر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں