ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینے والے گارڈز گرفتار 

Aug 22, 2023 | 22:56:PM
ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینے والے گارڈز گرفتار 
کیپشن: ہولی فیملی ہسپتال کے گارڈز پابند سلاسل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہولی فیملی ہسپتال کے دورے کے موقع پر گارڈز کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ میں ٹوئٹ میں کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال میںمریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔