آزاد کشمیر کی مساجد سے بجلی کے بل نہ بھرنے کے اعلانات

Aug 22, 2023 | 23:01:PM

(ویب ڈیسک) کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔

کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی، کھوئی رٹہ، گوئی نکیال اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کیلئے کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔

ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سینکڑوں بلز جلا دیے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کوٹلی میں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی, بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کردی۔ ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئے اس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کردیا ہے۔

ایکشن کمیٹیز کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلز سے ظالمانہ ٹیکسز کو ختم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدخبریں