توشہ خانہ کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں کی درخواست پرسماعت آج ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اپیلوں پر سماعت آج(بدھ) کو ہو گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیلوں پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرےگا،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے،چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوا دیا تھا۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔