انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ ،اداکارہ شردھا کپور نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت میں ویرات کوہلی کے سب سے زیادہ فالوورز ہیں ،پریانکا چوپڑا دوسرے،شردھا کپورتیسرے اورمودی چوتھے نمبر پر ہیں

Aug 22, 2024 | 08:51:AM
انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ ،اداکارہ شردھا کپور نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا،شردھاکپور کی فلم"استری2"حال ہی میں ریلیزہوئی ہے جوباکس آفس پر 300کروڑکابزنس کرنے کے قریب ہے۔

آج کل سلیبریٹیز کی مقبولیت کااندازہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد سے لگایاجاتاہے ،بھارت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس ہے جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین سے زائد ہے،اس فہرست میں دوسرا نمبر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہے جن کے انسٹاگرام فالوورز 91.8 ملین ہیں جبکہ اب شردھا کپور 91.5 ملین فالوورزکے ساتھ تیسرے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی 91.3 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے انسان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 636 ملین سے زائد ہے جبکہ  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا اپنا ہی ہے جس کے 676 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

 دوسری طرف پاکستان میں ہانیہ عامر 14.1 ملین  فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی  پاکستانی اداکارہ  ہیں،اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا جو اب سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے  فالوورز  کی تعداد 14 ملین ہے،ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے اوپر تھیں جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز تھے ،ان کے فالوورز کی  اب تعداد 12.1 ملین ہے جبکہ اُن کی جڑواں اداکارہ بہن منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔