قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

فلائٹ کیو آر 652 میں سوار مسافر کی پاکستان کی فضائی حدود میں طبیعت خراب ہو نے پرپائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی

Aug 22, 2024 | 09:34:AM
قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی پر لینڈنگ کروا دی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 میں سوار مسافر کی پاکستان کی فضائی حدود میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعدپائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اورایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔

پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا آٹھ بجے جناح ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی  جس کے بعد میڈیکل ٹیم  نے مسافر کاطبی معائنہ کیا۔