(24نیوز)قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی پر لینڈنگ کروا دی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 میں سوار مسافر کی پاکستان کی فضائی حدود میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعدپائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اورایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔
پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا آٹھ بجے جناح ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے مسافر کاطبی معائنہ کیا۔