اٹک:نامعلوم افرادکی سکول وین پرفائرنگ ،دو بچے جاں بحق،چھ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اٹک میں نامعلوم افرادنے سکول وین پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ڈرائیورسمیت 6افرادزخمی ہو گئے۔
واقعہ ڈھیری کوٹ میں پیش آیا افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا بھی اظہار کیا۔