کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے:وفاقی وزیر داخلہ
امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے,عوام کے جان ومال کیلئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا, قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہراقتدار میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا,اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا, قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔