ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بغیرکسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں، درخواست میں مؤقف

Aug 22, 2024 | 09:49:AM
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس  میں وفاقی حکومت اور پی ٹی اےسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بغیرکسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں،انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوا ہے۔