(ویب ڈیسک)ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور پی ٹی اےسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بغیرکسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں،انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوا ہے۔