گرج چمک کے ساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کر دی

Aug 22, 2024 | 09:53:AM
 گرج چمک کے ساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ؒ(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، خانیوال، تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، ہنگو، اور کز ئی، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام کو ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تا ہم مٹھی، تھرپارکر، میرپورخاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، خیرپور اور بدین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سورج کی تیز کرنوں نے  لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کر دیا،گرمی اور حبس کی شدت میں اضافے سے شہری نڈھال ہیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
 دوسری جانب فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہوا وغ ،ایئر کوالٹی انڈیکس 149ریکارڈ کیاگیا ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
سید مراتب علی روڈ 160،عسکری سٹیشن پر آلودگی کی شرح 158  جبکہیو ای ٹی154،امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 153ریکارڈ کی گئی۔