بالی ووڈکامیڈی ہارر فلم "اسٹری 2 "کی باکس آفس پرکمائی   300 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم بہت جلد تین سو کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی،بھارتی میڈیا

Aug 22, 2024 | 10:07:AM
بالی ووڈکامیڈی ہارر فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی کامیڈی ہارر فلم "اسٹری 2 " باکس آفس پر بھارت میں  300 کروڑ روپے  کے سنگ میل کے قریب پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 2018 ءکی فلم "اسٹری" کا سیکوئل بہت جلد تین سو کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والاہے ،ساتویں دن فلم نے بھارت میں ساڑھے 16 کروڑ روپے کا بزنس کیااس طرح اب تک فلم 271 کروڑ سے زائد روپے کما چکی ہے۔ 

ہدایت کار امر کوشیک کی یہ فلم "کھیل کھیل میں" اور "ویدا "کے ساتھ 15 اگست کو ریلیز ہوئی تھی  جس میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔