(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی کامیڈی ہارر فلم "اسٹری 2 " باکس آفس پر بھارت میں 300 کروڑ روپے کے سنگ میل کے قریب پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 2018 ءکی فلم "اسٹری" کا سیکوئل بہت جلد تین سو کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والاہے ،ساتویں دن فلم نے بھارت میں ساڑھے 16 کروڑ روپے کا بزنس کیااس طرح اب تک فلم 271 کروڑ سے زائد روپے کما چکی ہے۔
ہدایت کار امر کوشیک کی یہ فلم "کھیل کھیل میں" اور "ویدا "کے ساتھ 15 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔