سونے کی قیمت میں اضافہ

Aug 22, 2024 | 10:28:AM

(24نیوز)سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا، ملک میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

 صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے نرخ میں 800 روپے کا اضافہ ہو نے کے بعد سونا 2 لاکھ 61 ہزار800 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیاجبکہ 10 گرام سونے کے نرخ میں 686 روپے اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا دو لاکھ 24 ہزار 451روپے کی سطح پر آگیا۔

مزیدخبریں