بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر زخمی،مداحوں سے دعائوں کی اپیل
اداکارہ کچھ ماہ قبل بھی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں اور فریکچر ہوا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماڈل واداکارہ اروشی روٹیلا تنازعات کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں،اب وہ ایک بار پھر زخمی ہونے کے بعد خبروں میں ہیں ۔
اداکارہ نے اپنے زخمی ہاتھ اور ہسپتال میں موجود ہونے کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنےزخمی ہونے کی خبردی،ویڈیو میں اروشی کے ہاتھ پر خون دیکھا گیا جبکہ ساتھ ہی وہ ہسپتال میں آکسیجن لگائے بھی بیٹھی تھیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی جس کے بعدان کے مداحوں کی جانب سے اظہار ہمدردی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی گئی تاہم کچھ صارفین نے اروشی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاہے کہ معمولی زخم کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہوکر آکسیجن ماسک پہننے سے اداکارہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ اروشی روٹیلا کچھ ماہ قبل بھی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں اور فریکچر ہوا تھا۔