پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

Aug 22, 2024 | 10:46:AM
پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی جس کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے کہا کہ 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہو گا،نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنوں کو منتشر کیا جائے، 8 ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔